Social

نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نکاح نامے پر دستخط کرنے والے تمام دلہا دلہن اور گواہان کو بھی ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصلہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں کیا گیا۔واضح رہے کہ27 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ مسلمان اور غیر مسلم (قادیانی وغیرہ)میں فرق واضح کرنے کیلئے نادرا فارم اور پاسپورٹ فارم میں مندرج حلف نامے کی طرز کا فارم نکاح نامے کے حلف میں بھی شامل کیاجائے۔

یہ حلف نامہ یوں ہے کہ میں مسلمان ہوں اور نبی حضرت محمد ﷺ کے آخری، حتمی اور غیر مشروط خاتم النبیین ہونے پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں،میں ایسے کسی بھی شخص کو نہیں مانتا/ مانتی جو محمدﷺ کے بعد لفظ نبی کی کسی بھی تشریح یا کسی بھی ممکنہ حوالے سے نبی ہونے کا دعوی کرے ، یا نبوت کے ایسے مدعی کو نبی یا مذہبی مصلح، یا مسلمان نہیں مانتا/ مانتی ہوں، میں مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا نبی سمجھتا/سمجھتی ہوں اور اس کے لاہوری یا قادیانی گروپ سے تعلق رکھنے والے پیروکاروں کو غیر مسلم سمجھتا/سمجھتی ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv