Social

تحصیل خار میں بم دھماکہ کی شدید مذمت، شہادتوں پر اظہار افسوس،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے تحصیل خار میں بم دھماکہ کی شدید مذمت، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس جس سرفروشی اور شجاعت کے جذبے سے دہشتگردوں سے ٹکرائی ہے، قوم کو اس پر فخر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں اور کاوشیں قابل تحسین و سرمایہ افتخار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv