Social

بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل ،این سی او سی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل کردی ۔ این سی او سی کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کو جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت مذکورہ عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن 15 تا 27 نومبر تک معطل رہے گی ، کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کی وجہ سے کیا گیا کیوں کہ قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی ۔
علاوہ ازیں عالمی وباء کورونا وائرس کے تناظر میں فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں کورونا کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ، شہر کی 40 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا لیکن 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی ۔

میڈیا رپورٹس میں این سی او سی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے نافذ کردہ پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ عالمی وباء کی مجموعی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا ، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی ، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی ، کورونا پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔
این سی او سی کے مطابق پشاور ، نارووال اور جہلم میں نصف آبادی کی کوروناویکسی نیشن ہو چکی ہے ، منڈی بہاؤالدین، بھمبر، باغ اور میرپور میں بھی نصف آبادی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے ، اسی طرح اسکردو ، گلگت اور غذر میں نصف سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نصف سے زائد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی ہے ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 636 ہوگئی ۔ این سی او سی سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 767 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 263 مثبت نکلے، 24گھنٹےمیں کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح0.77فیصد رہی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv