Social

شہباز شریف کے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے ،پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے کردار بارے تبادلہ خیال

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن رہنمائوںسے رابطے کئے ہیں،شہبازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترخان مینگل ،اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی، شفیق ترین ،بلوچستان پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورمحسن داوڑ کو ٹیلی فون کرکے ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال اور پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا ۔
شہبازشریف نے نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی متحدہ کاوشوں کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اور عوامی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ،اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا،حکومتی بدنیتی اور کالے قوانین کے خلاف اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت سے بروئے کار آئے گا۔

شہبازشریف نے کہاکہ آئین، عوام اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا۔پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ پارلیمان کے ذریعے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، پارلیمان وہ فورم ہے جہاں عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں، ،خوشی ہے کہ اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پارلیمان کے محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv