Social

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے خود کو ایک لمحہ کیلئے بھی کشمیر یوں سے جد ا نہیں کرسکتے‘محمد سرو ر

لاہور(نیوز ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے کشمیر ی حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب نے کشمیر یوں کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے پر مشعال ملک کو علامہ اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور مشعال ملک نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل لازمی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے کشمیر ی حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے گور نر ہاس لاہور میں ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ کشمیر یوں کے لیے بھر پور آواز بلند کرنے پر مشعال ملک کو علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازانے کیلئے گور نر ہاس میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایوارڈکی تقریب اور ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے خود کو ایک لمحہ کیلئے بھی کشمیر یوں سے جد ا نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم چٹان جیسی مضبوطی سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نر یندرمودی کی قیادت میں بھارتی فورسز کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہی ہیں جس کے خلاف امت مسلمہ کو بھی متحد ہوکر آواز بلند کر نا ہوگی۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں سے وعدے کے مطابق کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا بھر میں انکی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کشمیر یوں پر جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھی کشمیر کے معاملے پر خاموشی ختم کر نا ہوگی ۔
اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کر وانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے جو اس کو ہر صورت پورا کر نا ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا ہے صرف کشمیر یوں پرہی نہیں بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیساتھ بھی بدتر ین مظالم ہو رہے ہیں اور وہاں بھی انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزاد ی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ نر یندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھ دیا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر یوں کو جیل میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ انکا ماورائے عدالت قتل عام بھی کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنے تمام تر عزائم میں ناکامی کے بعد بھارت کشمیر میں ہندو کو آبا د کر کشمیر یوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش بھی کر رہا ہے جس کے خلاف پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو بھی یک زبان ہوکر آوازبلند کر نا ہوگی۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت طاقت کی بنیاد پر کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے آج بھی حوصلے بلند ہیں اوروہ اپنی آزادی کے کیلئے بھارت کے تمام تر مظالم کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آج نہیں تو کل ضرور کشمیر آزاد ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جس جذبے اور حوصلے کیساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv