Social

’پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا‘ گورنر سندھ کا دعویٰ

کراچی ( نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں فروخت ہونے والے پیٹرول کو دنیا بھر میں ملنے والے پٹرول سے سستا ترین قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز لگائے جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جس کی وجہ سے پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا ۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقدی کی اور کہا کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا ، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب پیٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول کی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv