Social

پاک بحریہ ،کموڈور سید احمد سلمان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آبا(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وہ بطور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ، ڈائریکٹر سرفیس سٹورز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس وقت ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض سر انجام دے رہے ہی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv