
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں50روپے فی لیٹر کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85ڈالر فی بیرل سے 75ڈالر پر آگئی ہے،پاکستان میں مسلسل ایک ماہ میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،مطالبہ ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 50روپے لیٹر کمی کی جائے۔
Comments