Social

راولپنڈی ؛ جج کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر رولپندی میں جج کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال نے سنایا ۔

بتایا گیا ہے کہ 5 اپریل 2021ء کو تھانہ سول لائن میں عدالتی اہلکار کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں عدالتی اہلکار نے موقف اختیار کیا کہ خاتون نے اپنے کیس کے ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر سول جج سردار عمر حسن سے بدتمیزی کی اور پرس پھینکا ۔ جس پر خاتون کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر خاتون کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ، لیڈیز پولیس نے کمرہ عدالت سے ملزمہ کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv