Social

ن لیگ سے وزارت عظمیٰ پر جھگڑا نہیں ہو گا، دونوں ایک دوسرے کو وزارتِ عظمیٰ دیں گے ۔پی پی رہنما خورشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی، ان ہاؤس تبدیلی ممکن ہے، ن لیگ سے وزارت عظمیٰ پر جھگڑا نہیں ہو گا دونوں ایک دوسرے کو وزارتِ عظمیٰ دیں گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جیسی بھی ہے میں اسے توڑنے کا حامی نہیں ہوں۔
لیگی رہنماؤں کو بھی جیل میں یہی کہا کہ پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دے گی اور پی ڈیم ایم کی تشکیل کے وقت اس نقطہ کو بالکل آخر میں رکھا گیا تھا۔تین سال ہو گئے ہیں اب استعفے دینے کا فائدہ نہیں،عدم اعتماد لے آئیں پھر الیکشن کرا لیں۔میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی۔جب بھی ہم نے اپنی تعداد کو پورا کیا جوائنٹ سیشن ملتوی کیا گیا۔

خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ حکومت کی مخالفت میں حکومت سازی میں اکٹھے ہو سکتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہو سکتے ہیں اور وزیراعظم کون ہو گا اسپیکر کون ہو گا۔اس کا مسئلہ نہیں ہے ہم ایسی سیاست جانتے ہیں کہ یہ چیزیں مسئلہ نہیں بنیں گی بلکہ ن کہے گی وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنا دیں یہی پیپلز پارٹی کہے گی۔کیا ن لیگ کی خواہش ہے کہ آپ وزیراعظم بنیں۔
اس کے جواب میں انہوں نے کیا کہ مجھے کبھی وزیراعظم بننے کا عندیہ نہیں دیا گیا مگر یہ کہنے کے لیے ضرور تیار ہوں کہ کوئی پارٹی ان حالات میں اقتدار لے کر الیکشن میں نہیں جائے گی۔اگر کسی پارٹی نے لیا بھی تووہ 6 مہینے کا ہو گا۔اس کے بعد اس کو تحلیل کرنا پڑے گا اور نئے مینڈیٹ کے ساتھ لوگ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں پیج کا تصور نہیں ہے ہمارے ہاں سیاست ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب لگانے میں ہم سے غلطی ہوئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv