
لاہور(نیوز ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی 25سے زائد بر طانوی اراکین پا ر لیمنٹ اور ہائوس آف لارڈز کے اراکین سے ملاقاتیں کیں،اراکین بر طانوی پار لیمنٹ اور لارڈ ز نے افغان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کی ستائش کی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار کو بھی سراہا ۔
گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران مشیر بر طانوی وزیر اعظم بر ائے ٹر یڈ مائلز،بر طانوی رکن پار لیمنٹ مارک لوگن،جیمز ڈیوی،ثاقب بھٹی ،ٹونی لوئرڈ،سٹیٹ منسٹر لندن پالز سکلی،گیرینٹ ڈیوس،پال برسٹو،سٹیون کینک،ڈنکن سمتھ،ایم پی افضل خان ،جینی چکٹون ،لارڈ ضمیر چوہدری،لارڈ ڈینس ٹنی،لارڈ طارق،لارڈ واجد خان ،لارڈ میکوئے،لارڈ نوشینا مبارک،لارڈ زاہدہ منظور،لارڈ جٹش گادیہ،لارڈ واجد خان اور بر طانوی سیکرٹری سٹیٹ ایجوکیشن ندیم ظہاوی سمیت دیگر اراکین پار لیمنٹ اور لارڈز سے ملاقاتیں جن میں پاک بر طانیہ تعلقات ،افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ملاقاتوں کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اراکین پار لیمنٹ اور لارڈز کو افغانستان میں امن کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا جس پرا راکین نے ان اقدامات کو سراہا جبکہ ملاقاتوں کے دوران کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کے مظالم کے حوالے سے بھی گور نر پنجاب نے حقائق اراکین پار لیمنٹ اور لارڈز کے سامنے رکھے اورمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے بر طانیہ اپنا کر دار اداکر ے ۔
ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہ کر ے ورنہ سب کے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیںہوگا کیونکہ بہت سے ایسے عناصر ہیںجو افغانستان میں امن کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور وہاں دہشت گردی سمیت دیگر کاروائیوں کے ذریعے حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج افغان عوام صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور کھانے پینے کی اشیا سے بھی محروم ہو رہے ہیں جس کے خطر ناک نتائج نکلیں گے ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے دنیاپر واضح کر رہے ہیں کہ امن و استحکام والا افغانستان پوری دنیا کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کو بھی چاہیے کہ وہ افغانستان میں کسی تباہ کن صورتحال سے بچنے کے لیے آگے بڑھ کرافغانستان پر توجہ دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان امن کیساتھ ہے کیونکہ امن کے بغیر افغانستا ن سمیت خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
چوہدری محمدسرور نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر یوں پر بدتر ین مظالم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر یوں اور انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے اور جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا ہے ان مظالم میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بر طانیہ سمیت پوری دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں جاری مظالم کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔
Comments