
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) نیب راولپنڈی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا۔آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ آغا سراج درانی 4 گھنٹے تک احاطہ عدالت میں موجود رہے۔آغا سراج درانی کو نیب کی ٹیم نے سپریم کورٹ سے باہر آنے پر گرفتار کیا گیا۔آغا سراج درانی سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملنے کے بعد باہر آئے۔
نیب اہلکار آغا سراج درانی کو لے کر روانہ ہو گئے ہیں،سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ۔خیال رہے کہ 30 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری میں آغا سراج درانی و دیگر کی دس دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
ہائیکورٹ میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کا کہاں ہیں پیش کیوں نہیں ہوئی ضمانت کی درخواست میں ملزمان کو پیش ہونا لازمی ہوتا ہے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ آغا سراج درانی کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر ہوچکی۔ آغا سراج درانی اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ ملزم جاوید کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی طبعیت خراب ہے اس لیے آج پیش نہیں ہوسکے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر کی دس دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کو دس دن میں متعلق کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ ملزمان کے خلاف بے نظیر بھٹو شہید لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری جاری ہے۔
Comments