Social

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستان آرمی چیف کا رد عمل،۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستان آرمی چیف کا رد عمل۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا حادثے پر دکھ کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے جن میں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی شامل تھے جن کی ہلاکت کی بھارتی فضائیہ نے تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستان آرمی کے چیف نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv