Social

فیصل آباد، خواتین کو بے لباس کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ،سٹی پولیس افسر ڈاکٹر عابد خان

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) : فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے اور ان پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس افسر ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں واقعہ کی نئی فوٹیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ خواتین کے خود کو بے لباس کرنے کی وجوہات بھی شامل تفتیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خواتین دکان کے اندر داخل ہوتی ہیں اور وہاں سے کچھ اٹھاتی ہیں، تاہم دکان کے اندر موجود ایک شخص خواتین کو روکنے کی کوشش کرتا ہے اور خواتین کے نہ رکنے پر وہ ان کے پیچھے دکان سے باہر چلا جاتا ہے۔ بعد ازاں وہ شخص دکان کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن خواتین مزاحمت کرتے ہوئے دکان کے باہر چلی جاتی ہیں اور وہ شخص چار میں سے دو خواتین کو پکڑ لیتا ہے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے لوگوں بلاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خواتین خود اپنے آپ کو بے لباس کر رہی ہیں جبکہ دیگر 2 نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہجوم نے انہیں پکڑ لیا، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ان میں سے ایک خاتون دکان میں موجود ہے اور رو رہی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد کے علاقہ ملت ٹاؤن میں کاغذ چننے والی خواتین پر مشتعل افراد نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں جہاں خواتین پانی پینے کے لیے ایک الیکٹرک اسٹور میں داخل ہوئیں۔پولیس کے مطابق خواتین نے بتایا کہ الیکڑک سٹور کے مالک صدام اور تین ملازمین نے اُنہیں چوری کے الزام میں محبوس بنا لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
اس دوران مزید افراد بھی وہاں آ گئے اور تشدد کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں ان پر تشدد کیا گیا۔ملزمان نے خواتین کو برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے الیکٹرک اسٹور کے مالک سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔جب کہ سی پی او فیصل آباد کے حکم پر خواتین کو محبوس بنانے اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک اس واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv