Social

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
تاریخی موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نےاسلامو فوبیا،عدم رواداری کےخطرے سےبارہا متنبہ کیا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔


اقوام متحدہ میں نائب مندوب پاکستان محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدے کا ریاست کے کاروبار سےتعلق نہیں، پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین کمیشن کی ممبر شپ حاصل کر لی،یکم جنوری 2022ء سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv