Social

لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) : لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لائسنس سینٹراب صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کھلے رہیں گے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کے نئے اوقات کارکا اطلاق اتوار سے ہوگا لہٰذا شہری لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ رواں برس جون میں ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کا طریقہ کارتبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv