Social

‬ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کردیا ۔ ایم کیوایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان کی پریس کانفرنس

‬کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کردیا، مرکزی رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب ووٹ کو احترام نہیں مل رہا تو پھر سڑکوں پر نکلنا پڑےگا، پیپلزپارٹی سے خیر کی امید رکھنے والا دھوکے میں ہے،سیاسی مالی انتظامی اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں، سندھ حکومت کی یکطرفہ بلدیاتی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے اے پی سی کے بعد عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کی قرارداد سے تمام جماعتوں نے اتفاق کیا، ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر ساتھ بیٹھے ہیں، آئیے مل کر ان معاملات کا حل نکالیں، جب ووٹ فیصلہ نہیں کرے گا تو روڈ کرے گا، ہمیں سیاست عبادت کی طرح کرنی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی سے کوئی خیر کی امید رکھتا ہے تو دھوکے میں ہے، پاکستان کا استحکام جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے، کل پی ٹی آئی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کرانے پر مجبور ہوئے، 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے، 18ویں ترمیم کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح پرمنتقل کرنا تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے، عام انتخابات کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیا جائے۔ رہنماء ایم کیوایم عامر خان نے کہا کہ اے پی سی میں مشترکہ اعلامیہ پر سب نے اتفاق کیا ہے، سندھ حکومت کی یکطرفہ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ ترمیم کو فوری واپس لیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کےنمائندوں پرمشتمل کمیٹی بنائی جائے، سندھ میں حکمرانوں کی طرز حکمرانی عوام میں بےچینی کا سبب ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی بلدیاتی قانون کی سفارشات ترتیب دے گی، سیاسی مالی انتظامی اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv