Social

پاکستانی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار‘ ڈالر 178 روپے کا ہو گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کی کرنسی روپیے کے تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہونے سے ڈالر 178 روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور امریکی کرنسی ڈالر 178 روپے کا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے کا ہوچکا ہے اور ڈالر کی یہ نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے ، انہوں نے ڈالر کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی نوید سنائی ، ایک انٹرویو میں انہوں نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا ذمہ دار افغانستان سے ہونے والی تجارت کو قرار دیتے ہوئے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت نیچے آنے کی پیش گوئی کی ، ان کا کہنا تھا کہ جب تجارتی خسارہ بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت پر پریشر رہتا ہے ، اس وقت ڈالر کا ریٹ 166، 168 ہونا چاہیے تھا۔

ریل ایکٹیو ایکسچینج ریٹ کے ساتھ یہی ریٹ بنتا ہے ، سات آٹھ روپے جو ہے وہ افغانستان میں لوگ اپنے لیٹر آف کریڈٹ وغیرہ یہاں سے کھول رہے ہیں ، یہی سے ڈالر لے کر یہیں سے ہمارے اکاؤنٹ میں ڈال رہے ہیں ، وہ ہمارے اوپر کرپ مارکیٹ میں پریشر ڈال رہے ہیں تو وہ ہمارا انٹر بینک میں بھی آرہا ہے ، اگلے چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ ہم ڈالر کی قیمت کو ٹھیک کر لیں گے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت اگلے ہفتے میں منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں خوراک، زرعی سیکٹر پر ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے اس لیے مہنگائی میں اضافے کا امکان نہیں ہے ، حکومت اسٹیٹ بینک کی مکمل خودمختاری کا بل بھی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے ساتھ پیش کردے گی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv