
طلاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کینال اور اہم سڑکوں پر نشہ آور انجکشن کے کھلے عام استعمال کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور کینال اور دیگر اہم سڑکوں پر نشہ آور انجکشن اور منشیات کا استعمال کثرت سے ہورہا ہے۔
لاہور کینال پر مغلپورہ سے ٹھوکر نیازبیگ تک نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نشہ آور انجکشن لگانے میں مصروف ہیں۔منشیات کا بڑھتا استعمال نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے،ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نشئی افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ لاہور کینال سے منشیات کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے اورنشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کیخلاف فوری کریک ڈائون کیا جائے۔
Comments