
کراچی (نیوزڈیسک) سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی شہر ریاض کیلئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والے پی آئی اے طیارے کی سائیڈ اسکرین میں دوران پرواز دراڑ پڑ گئی جس کے بعد جہاز کے کپتان نے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے کے بعد کپتان طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کروانے میں کامیاب رہا۔
Comments