Social

اہلیان لاہور کیلئے ایک اور میگا پراجیکٹ کا تحفہ

لاہور(نیوز ڈیسک) اہلیان لاہور کیلئے ایک اور میگا پراجیکٹ کا تحفہ، شہر کے مصروف ترین مقام پر انڈر پاس بنانے، طویل اور مصروف ترین شاہراہ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک سے پریشان لاہور کے شہریوں کیلئے ایک اور بڑے منصوبے کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مصروف ترین مقام اکبر چوک پر ناصرف انڈرپاس تعمیر ہو گا، بلکہ طویل مولانا شوکت علی روڈ کو سگنل فری بھی بنایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر انڈر پاس کی ڈیزائننگ اور تخمینہ لاگت پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ ایل ڈی اے نے اکبرچوک انڈر پاس کیلئے سمارٹ کنسٹرکشن ورک ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اکبر چوک انڈر پاس پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر بننے والا پہلا انڈر پاس ہوگا۔

ایل ڈی اے نے تعمیراتی ماہرین، نامور کنٹریکٹرز سے پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر مشاورت شروع کردی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت مولانا شوکت علی روڈ پر جناح ہسپتال جنکشن کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ جوہر شادی ہال جنکشن ری ڈیزائن جبکہ راوی ریسٹورنٹ جنکشن کو بند کیا جائے گا۔ شوق چوک کی ری ڈیزائننگ کرکے سنگل انڈرپاس کی تجویز زیرغور ہے۔
اکبرچوک پر فل ہائیٹ انڈر پاس زیرو لینڈ ایکوزیشن کیساتھ بنایا جائے گا، ماڈل ٹان لنک روڈ جنکشن پر سنگل لین انڈر پاس ہوگا، جبکہ مادر ملت روڈ کی طرف مڑنے والے چوک کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ یہاں واضح رہے کہ لاہور شہر میں اس وقت 3 میگا پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔ گلاب دیوی انڈرپاس، شاہکام چوک فلائی اوور اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق تینوں منصوبے جلد آپریشنل کر دیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv