Social

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطاق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv