Social

کراچی کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین کی ایک کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین کی ایک کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی،ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثرہوئی ہے، صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی اے ٹویٹر پر بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی سے متاثر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے معاملے پر بیان جاری کیا ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب سمندر میں بین الاقوامی سب میرین کی ایک کیبل میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔



کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے،صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کیے گئے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا کہ خرابی کو دور کرنے کیلئے کام جاری ہے، کچھ وقت لگ سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv