Social

حکومت نے مخالفین کو سیاسی میدان میں پچھاڑنے کے لیے بڑا منصوبہ بنا لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت کا مخالفین کو سیاسی میدان میں پچھاڑنے کے لیے بڑا منصوبہ، وزیر اعظم نے ن لیگ کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقوں میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں اپوزیشن جماعت ن لیگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقوں میں حکومت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کرنے جا رہی جس کی منظوری وزیر اعظم عمران خان دے چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی تھی جس میں ن لیگ کے اکثریتی حلقوں میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 76 نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں یونیورسٹیز، اسپورٹس، زراعت، انڈسٹریل اسٹیٹ، بڑی شاہراہیں اور فلائی اوورز جیسے منصوبے شامل ہوں گے۔ مذکورہ منصوبے ان شہروں کو دیے گئے ہیں جو ن لیگ کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے سب سے زیادہ 125 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں سڑکوں، فلائی اوورز اور نئی یونیورسٹیز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں، گوجرانوالہ ڈویژن میں 4 نئی یونیورسٹیز تعمیر کی جائیں گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شہروں میں چاول کی پیدوار بڑھانے کے لیے 1 ارب 80 کروڑ سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ گندم کے لیے 1 ارب 10 کروڑ، اور سیالکوٹ میں مختلف پراجیکٹس کے لیے 2 ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں میں شیخوپور سے گوجروانوالہ روڈ بھی شامل ہے جس کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ نارووال روڈ پر 1 ارب 50 کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔ اسی طرح نیوانڈسٹریل اسٹیٹ گجرات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ جبکہ وزیرآباد ڈسکہ روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 70 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں میں سے زیادہ تر منصوبے آئندہ الیکشن سے پہلے تک مکمل یو چکے ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv