Social

پی ڈی ایم قیادت اسلام آباد مارچ کے حوالے سے جمعہ کو اجلاس میں شرکت کرے گی

کراچی(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم قیادت اسلام آباد مارچ کے حوالے سے جمعہ کو اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) جمعہ کے روز کراچی میں ایک میٹنگ کرنے جا رہی ہے جس میں آئندہ سال مارچ میں طے شدہ مہنگائی مارچ سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس کراچی میں شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کے لیے کل بروز جمعرات کراچی پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

میٹنگ میں اسلام آباد مارچ کی تیاری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر کو منعقدہ اپنے گزشتہ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کو ’’مہنگائی‘‘ مارچ کا نام دیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف مہنگائی مارچ کے لیے 23 مارچ کے دن کا انتخاب کیا تھا۔ جبکہ حکومتی وزراء 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کی وجہ سے مسلسل اپوزیشن کو مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کا کہہ رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv