Social

25 دسمبر سے ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان۔ محمکہ موسمیات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں25 دسمبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام ملک میں داخل ہوگا، ہفتہ اور اتوار کو بلوچستان اور سندھ جبکہ اتوار سے منگل تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، کوئٹہ، لاہور ودیگر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور پانی کی قلت والے بارانی علاقوں کی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں25 دسمبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، بارشیں گندم کی فصل کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، قصور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام ملک میں داخل ہوگا، ہفتہ اور اتوار کو بلوچستان اور سندھ جبکہ اتوار سے منگل تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، لاہور ودیگر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح سیاحتی مقامات مری، گلیات، وادی نیلم، ناران، کاغان، ہنزہ اور مالم جبہ ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 26 سے 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد 28 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ مغرب سے آنے والی ہوائیں بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔ شہر میں 28 دسمبر کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری متوقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ شمال اور شمال مشرقی ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر کے آخر تک شدید سردی کی لہر کے امکانات ہیں اور ایک مغربی لہر بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا باعث بنے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv