
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، ساڑھے3 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہوچکے، تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے خواجہ محمد رفیق شہید کے49 ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نوازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، جلد بازی میں بولے جملوں پر تنقید ہوتی ہے، میں نے جلد بازی میں کہا کہ6 ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا، میرے اس جملے پر تنقید ہوئی، سیاست بیماروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا نام ہے، سیاست عوامی خدمت اور لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کا نام ہے، نوازشریف کو رات کو نیند نہیں آتی تھی وہ عوام کے لیے فکرمند رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، ساڑھے 3 سال میں ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا گیا؟ ساڑھے3 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہوچکے، ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیا گیا، ہم نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو دوبارہ بحال کیا، عمران نیازی حکومت نے پی کے ایل آئی اسپتال کا جنازہ نکال دیا، پی کےایل آئی سے شاندار اسپتال پورے پاکستان میں نہیں، آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامور کر دیتے۔
تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کرلایا گیا سب جانتے ہیں، ساڑھے تین سال پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ تبدیلی سرکار کو نکالنے کا وقت اگیا ہے۔
Comments