
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اسکولز کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق 100 ہائی اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر میں اسکولز کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے اپ گریڈیشن کے معاملے پر اعتراضات کیئے گئے ہیں۔
عدالت نے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ عدالت نے سندھ بھر کے 100 ہائی اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ اپ گریڈڈ تمام اسکولز میں انٹر میڈیٹ تک تعلیم دیجائے گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ تعلیم کے اسکول سیکشن کو اپ گریڈیشن کی سمری دو روز میں محکمہ منصوبہ بندی کو ارسال کریں۔
محکمہ ترقیات و منصوبہ سمری پر دس روز میں کام مکمل کرکے سیکریٹری خزانہ کو ارسال کرے۔
عدالت نے سیکریٹری خزانہ کو 15 روز میں اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اسکولز و کالجز میں انتظامی عہدوں پر تعینات اساتذہ کو ہفتے میں کلاسز لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے اساتذہ کا اصل کام پڑھانا ہے۔ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر سمیت سب اسپیشلسٹ انتظامی عہدوں کے ساتھ پڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی-
Comments