Social

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 8 مسافر کورونا وائرس کا شکار نکلے

کراچی ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی‘ مسافروں کو فوری طور پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 8 مسافر وں میں کورونا وائرس کی تصدیو ہوئی ، جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کووڈ 19 متاثرین کو قرنطینہ منتقل کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مسافر سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے اس دوران ان میں 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر 5 منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافے کا انکشاف کردیا ، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے کیسز ہر ڈیڑھ سے تین دن میں دگنے ہو رہے ہیں ، اومی کرون کیسز کا پھیلاؤ بہت تیز ہے جو کئی ممالک میں صحت کے نظام پر شدید دباو کا باعث بن سکتا ہے ، اومی کرون کے کیسز ان ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں ، جن میں عوام کی اکثریت ویکسین لگوا چکی ہے مگر اس وقت تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویریئنٹ ویکسین کے باوجود لاحق ہو سکتا ہے یا محض اس لیے بڑھ رہا ہے کہ یہ زیادہ مہلک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے اومی کرون کی باقاعدہ طور پر ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر26 نومبر کو تصدیق کی اور فی الحال اس نئی تبديیل شدہ قسم کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں اور اومی کرون کی طبی شدت کے بارے میں ابھی تک محدود اعداد و شمار موجود ہیں جب کہ اس کی شدت کو سمجھنے کے لیے مزید اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv