Social

مسلح ملزمان کی جانب سے ایف بی آر کے دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار۔ فائرنگ کا واقعہ مسلم ٹاؤن میں پیش آیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح ملزمان کی جانب سے ایف بی آر کے دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح ملزمان کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دو ڈپٹی کمشنرز پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد افسران کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کار میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم ٹاؤن میں ایف بی آر کے افسروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔عثمان بزدار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv