
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان کو نوازشریف کے لیول پر گفتگو کرنا آپکو زیب نہیں دیتا،سیاسی بونے اور نابالغ ترجمان خبروں میں زندہ رہنے کیلئے نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جس جماعت کا سربراہ نوازشریف کا وظیفہ خوار رہا وہ بھی آج اسی نوازشریف کے نام پر تلملا اٹھتا ہے۔
عمران خان کے پاس عوام کو دینے کیلئے روٹی،بجلی،گیس نہیں صرف پروپیگنڈہ مشین ہے۔نئے پاکستان کی بنیادیں ہی سازشوں اور بیساکھیوں کی میٹریل سے رکھی گئی ہیں۔دیمک زدہ حکومت کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے پتلے ہی کافی ہیں۔عمران خان سیاسی شہید بننے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیںلیکن ہم انکو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے اور نہ بھاگنے دینگے۔انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال سے پاکستان پر مافیا ازم مسلط ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مافیا کی سرپرستی باقاعدہ وزیراعظم ہاس سے ہورہی ہے جو حکومت قرضوں پہ چلے اسکا نہ حال ہے نہ مستقبل ہے۔
Comments