Social

فیصل آباد ،معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول رانا عثمان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا جس پر اس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول رانا عثمان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی۔
اس افسوسناک واقعے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس بھی لیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سفیان خان کے قتل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سی پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جاری پیغام کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے جبکہ انہیں جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv