Social

لاہور فیروز پور روڈ ،گاڑی روکنے پر کار سوار نے ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلادی، وارڈنز نے بھاگ کر جان بچائی

لاہور ( نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گاڑی روکنے پر کار سوار نے ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلادیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے فیروزپور روڈ پر ایک کار سوار نے گاڑی کو روک کر کاغذات طلب کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، وارڈنز نے بھاگ کر جان بچائی ، وارڈن مختار کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ادھر سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ، سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کے ذریعے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، کسی کو قانون ہاتھوں میں نہیں لینے دیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ، عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے ، ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے ، ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ’’ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو‘‘، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی ، ایک اہلکار نے کہا کہ ’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv