Social

مغربی ہواوں کا سب سے تگڑا سسٹم چند گھنٹوں بعد ملک میں داخل ہو گا، کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، شدید برفباری بھی ہو گی

لاہور (نیوز ڈیسک) موسم سرما کی اچھی بارشوں کے منتظر افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کسانوں کے چہرے بھی کھل اٹھیں گے، رواں موسم سرما کے دوران مغربی ہواوں کا سب سے تگڑا سسٹم چند گھنٹوں بعد ملک میں داخل ہو گا، کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، شدید برفباری بھی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے لاہور سمیت ایسے وہ تمام شہر جو تاحال موسم سرما کی اچھی بارشوں سے محروم ہیں، انہیں نئے سال کا آغاز ہوتے ہی بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے 2022ء کی پہلی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ چند گھنٹوں بعد 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

مغربی ہواوں کے اس سلسلے کو رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سسٹم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت 2 سے 6 جنوری 2022ء کے دوران کراچی، کوئٹہ، زیارت، پشین، بارکھان اور راجن پور اور دیگر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ 3 سے 7 جنوری کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت، سوات، مانسہرہ، پشاور، اٹک، لاہور اور جہلم میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران مری، کوئٹہ، زیارت، پشین، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 کا بارشوں کا پہلا سلسلہ گندم کی فصل کیلئے بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہو گا۔
محکمہ موسمیات نے جہاں بارشوں کی نوید سنائی وہیں 3 سے 5 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران شدید برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے، اس حوالے سے پہلے سے ضروری انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا جا چکا۔ یہاں واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک کے کئی علاقے سوا 2 ماہ سے خشک موسم کا شکار ہیں۔ ان علاقوں میں تاحال موسم سرما کی پہلی باقاعدہ اور اچھی بارش نہیں ہوئی۔ لاہور میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران کئی مواقعوں پر بارش کی پیشن گوئی کی گئی، تاہم صوبائی دارالحکومت پہنچنے والے بادل بنا برسے ہی رخصت ہوگئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv