
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں قتل پرآئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول محمد فہیم ایک ریڑھی بان کے پاس کھڑے تھے،موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم افراد آئے اور ایک شخص نے محمد فہیم پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے محمد فہیم جاں بحق ہوگئے۔ایس پی سٹی کے مطابق علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جلد ملزمان تک پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments