
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو ) ہوگا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا ہے ۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا ہے ۔
اجلاس میں منی بجٹ سے متعلق فنانس ترمیمی بل کی دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا ۔ اپوزیشن کی تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے اور بلز کی منظوری روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments