Social

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کی سفارش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کی سفارش کردی، جوڈیشل کمیشن نے5 ووٹوں کی اکثریت سے تعیناتی کی سفارش کی، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پانچ ووٹوں کی اکثریت سے جوڈیشل کمیشن نے منظوری کی سفارش کی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی ہیں، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوجائیں گی، جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعینات ہوں گی۔ جسٹس عائشہ ملک 1966میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی ، پیرس اور نیویارک سے حاصل کی، بی کام کی ڈگری کراچی سے حاصل کی، جبکہ لاہور سے ایل ایل بی کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv