Social

وزیر اعظم عمران خان فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے متحرک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی امورسے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکومتی ٹیم کےساتھ مشاورت کریں گے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے پارلیمانی امورسے متعلق مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا۔ یہ مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزیراسدعمر، مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان کو بھی بلایا گیا تھا، جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین،وزیرتعلیم شفقت محمود ، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیے گئے اس اجلاس میں منی بجٹ یافنانس ترمیمی بل کےاہم نکات پربریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم پارلیمنٹ کے سیشن بارے اپنی ترجیحات سے اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ پر اپوزیشن ارکان کانقطہ نظرسنا جائے گا۔
ملاقات میں فنانس بل سمیت قومی،عوامی مفاد کی قانون سازی فوری مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں اپوزیشن کو پورا موقع دیا جائے گا ، حکومت اپوزیشن قائدین کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ زیر التوابلز منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے اور فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ کمیٹیوں میں ز یر التوابلزکی منظوری کیلئےترجیحی بنیادپراقدامات کئےجائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv