Social

مری 1890کے ڈھانچے پر چل رہا ہے ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر ‏عملدر آمد ،ہوشربا کرایوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تجویز دے دی ،وفاقی وزیر

مری (نیوز ڈیسک) حکومت کو مری کے ہوٹلوں کے ہوشربا کرایوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجویز دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے مری اور گلیات میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے اور رش کو ‏کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کو اہم تجویز پیش کی ہے۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ برفباری کے سیزن میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر ‏عملدرآمد کرایا جائے اس سے لوگوں کارش کم ہوگا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مری 1890کے ڈھانچے پر چل رہا ہے، مری کوضلع بنا کر شہر کے ریاستی ڈھانچے کو بہتر ‏بنایا جائے گا ۔ دوسری جانب مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی، سیاحتی علاقے کے لئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

ضلع کوہسار سیاحتی لحاظ سے پاکستان کا پہلا سیاحتی ضلع ہوگا،ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ کون کون سے علاقے نئے ضلع میں ہوں گے اس حوالے سے چیف سیکرٹری اور ایس ایم بی آر سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حدود خیبر پختونخواہ تک ہوگی، راولپنڈی کے کچھ علاقے بھی اس ضلع میں شامل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے اس سلسلہ میں ارکان اسمبلی سے بھی مشاورت کی ہدایت کردی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی ،اتھارٹی مری کے سیاحتی مقام پر تعمیر و ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔ذرائع کے مطابق کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی جبکہ سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv