
آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔رانا تنویر حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے۔اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے گیا، خط چیئرمین کے علم سے جاری ہوا ہے تو ان کے خلاف ریفرنس دائر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے کمیٹی سے اجازت لینی ہے۔خط لکھ کر کمیٹی کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی اے سی کو وزیراعظم کے نام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارووائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو خط لکھیں گے گے۔
چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔جبکہ نیب نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس جاویداقبال معززپارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ پہلے بھی پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے اور اب بھی جب پی اے سی اور دیگرپارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں بلایا جائے گا تو چیئرمین نیب اجلاس میں شریک ہوں گی- جاری اعلامیہ کے مطابق نیب نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں نیب کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی نمائندگی کے حوالے سے میڈیا میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے -حقیقت میں خطا سیکرٹری قومی اسمبلی کو لکھا گیا تھا جس میں ان کومطلع کیا گیا تھا کہ چئیرمن نیب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے قریبی عزیز سخت علیل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز کو پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی حیثیت سے نمائندگی کا اختیار دیا گیا۔پارلیمنٹ کے احترام کے طور پر ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ذاتی طور پر پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوں اور معزز پارلیمنٹرین کے تمام سوالات کے جوابات کے علاوہ معزز پارلمنٹیرین کو صورتحال سے آگاہ کریں۔معزز وزیراعظم کے اس حوالے سے خط کا نادانستہ طور پر حوالہ دیا گیاتھا۔
Comments