Social

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، جبکہ موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔ جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر کام کرنے کے بعد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے سمری تیار کر کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔

پاکستان کے 27 ویں اور موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023ء کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024ء تک ایک سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر کام کرنے والے چیف جسٹس بن جائیں گے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv