Social

پیٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ، بحران کی ذمہ دارحکومت ہوگی ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا بھی رد عمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات سے ملک میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے۔ حکومت فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے۔ ملک میں ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ اگر ملک میں بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔


پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گا۔

ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ذمہ داری ہے اور میں پہلے سے خبردار کر رہا ہوں شہبازشریف نے مزید کہا کہ گندم، کبھی آٹا، کبھی چینی توکبھی کھاد اورپیٹرول کے بحران قوم پرنازل ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 31 دسمبر کو وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022ء سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے کر دیا گیا۔ قیمتیں 15 جنوری تک کیلئے طے کی گئی تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv