Social

آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، چودھری شجاعت

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سال میں ایک مرتبہ اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مہنگائی سال میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے، عوام پھر کیسے ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کرے، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں، مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو پھر وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں گے؟ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے، آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ بجٹ رواں سال 54ارب کیا، تعلیمی سہولیات میں بہتری فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی، جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سال میں ایک مرتبہ اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مہنگائی سال میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے، عوام پھر کیسے ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کرے، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں، مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو پھر وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں گے؟ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے، آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ بجٹ رواں سال 54ارب کیا، تعلیمی سہولیات میں بہتری فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی، جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv