Social

اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ مقامی انتظامیہ خود کر سکتی ہے، فیصل سلطان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ مقامی انتظامیہ خود کر سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا فیصلہ وقت پر کیا ہے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح یومیہ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ امریکا میں 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے لیکن پھر بھی وہاں کے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دبائو آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہے ان میں وائرس کی شدت کم ہے، تاہم ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا ہے کہ ویکسی نیشن میں پیچھے رہے تو کورونا کی مزید لہر آسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث آئندہ دنوں میں دبائو آ سکتا ہے۔
Live


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv