Social

قبضہ گروپس اور رسہ گیروں کیلئے شہر میں کوئی جگہ نہیں،سی سی پی او لاہور

لاہور(نیوز ڈیسک) :سی سی پی او لاہور و ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ قبضہ گروپوں،بدمعاشوں،چوروں اور رسہ گیروں کی شہر میں کوئی جگہ نہیں،ایسے عناصر یا تو شہر چھوڑ دیں یا اپنی غیر قانونی حرکتوں سے باز آجائیں،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال اور پراپرٹی کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی شنوائی اور دادرسی کیلئے ہمہ وقت ان کے دفتر آسکتے ہیں،انہیں بروقت قانونی مدد اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو قبضہ مافیا،بدمعاشوں اور ان کے سرپرستوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھرپورکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید اور ان کی ٹیم قبضہ گروپوں،فراڈ و دیگر ایسے کیسز کا شکار متاثرین کی دادرسی کیلئے بروقت اقدامات عمل میں لا رہی ہے،لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں کرایہ داری کے بہانے شاہدرہ کے رہائشی وحید اختر کے گھر پر عرصہ دراز سے قابض ملزمان سے اس کے گھر کا قبضہ واگذار کروادیا ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے انہوں نے بتایا کہ قبضہ گروپ نے شہری وحید اختر کا گھر کرائے پر لیا ہوا تھا،ملزمان نے جعلسازی سے شہری کا گھر اپنے نام کروانے کی بھی کوشش کی،شہری وحید اختر نے داد رسی کیلئے درخواست دی، شہری کی داد رسی اور انصاف فراہم کرنے کے لئے ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید کو ذمہ داری سونپی گئی،ایس ایس پی ڈسپلن نے شہری کی درخواست پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناصرف ملزمان سے شہری کا گھر واگذار کروا دیا گیا بلکہ شہری کو پانچ سال کا واجب الاادا کرایہ بھی لے کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔قبضہ واگزار کروانے پر شہری وحید اختر نے لاہور پولیس کا شکریہ اداکیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv