Social

لاہور ؛ شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی‘ 3 بچے جھلس کر جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی‘ جس سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں پیش آیا ، جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر دم توڑ گئے جب کہ میاں بیوی اور دیگر 3 بچے شدید زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ چونگی امرسدھو کے علاقے گلستان کالونی کے گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ لاریب ، 4 سالہ زہرا اور 2 سالہ علی عباس شامل ہیں ، زخمی میاں بیوی کی شناخت مراتب علی اورفرزانہ مراتب کے نام سے ہوئی جب کہ 3 دیگر بچے علی رضا ، علی حسن اورعلی حمزہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس سے پہلے دسمبر میں بھی لاہور میں ڈیپ فریزر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے پیش آنے والے حادثے میں 2 ننھے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے ، یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ میں پیش آیا جس میں بتایا گیا کہ والدین بچوں کو گھر پر چھوڑ کے باہر گئے ہوئے تھے ، اس دوران ڈیپ فریزر میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگ گئی ، جس نے قریب پڑے بستر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر معصوم بچے لیٹے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں عبداللہ نامی کم سن بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ اس کی 1 سالہ شیر خوار بہن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی ، حادثے میں ایک اور 3 سالہ بچی بھی بری طرح جھلس گئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv