Social

لاہور ہائیکورٹ ، انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو ، جسٹس مس عالیہ نیلم کونئی انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی

لاہور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے ،جسٹس عائشہ اے ملک کی جگہ جسٹس مس عالیہ نیلم کونئی انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے ایڈمنسٹریشن معاملات بارے فیصلے کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نئی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv