Social

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

لاہور ( نیوز ڈیسک) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر میاں عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں دائر ایک مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے ، اور سابق سینیٹر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں ، جس کی بناء پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv