Social

سول قانونی اصلاحات قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ ، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سول قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سول اورفوجداری سمیت 600 سے زائد قوانین تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم اہم قوانین کی تفصیلات کل عوام کے سامنے رکھیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 6 سو سے زائد فوجداری اور سول قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے کل11بجے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں قانونی اصلاحات کو قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ تقریب میں وزیرقانون فروغ نسیم اور پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری بریفنگ بھی دیں گے۔ فوجداری مقدمات، قانون شہادت سمیت پولیس سے متعلق اہم قوانین کو تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے، 600 سے زائد قوانین کی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے کریمنل لاء ترامیم کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے کرمینل لاء ترامیم کی منظوری دی ہے، ترمیم کے تحت ہر کریمینل کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنالازمی ہو گا، فیصلے میں زائد وقت لگا تو مجسٹریٹ یا جج وجوہات بیان کریگا کہ التواء کیوں ہوا، اگرمتعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نا کرسکا تو کارروائی ہوگی۔
فواد چودھری نے کہا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم ازکم بی اے لازمی ہو گی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، ہر کرمینل کیس کا فیصلہ 9 مہینے میں کرنا ہوگا، 9 ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر جج چیف جسٹس کو وجہ لکھ کر دے گا۔ پلی بارگین کرمینل مقدمات میں شامل کررہے ہیں، پولیس کو ضمانت کی پاور دی جارہی ہے، چیک کے مقدمات میں ضمانت ہوسکے گی، چالان پیش کرنے کی مدت 14 دن سے بڑھا کر45 دن کرنے کی تجویز دی ہے، ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv