Social

صحافی قتل کیس، مرکزی ملزم کا ا عتراف جرم، قتل کی وجہ بتا دی ذرائع

لاہور(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے صحافی حسین شاہ کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم عامر بٹ نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا،دونوں شوٹرز کو قتل کا ٹارگٹ دیا اور تین روز تک ریکی کی گئی اور حسنین شاہ کے دفتر کے قریب پارکنگ میں گاڑی کھڑی تھی۔ملزم عامر بٹ نے 10 سال سے شوٹرز رکھے ہوئے تھے۔
تفتیش ذرائع کے مطابق صحافی کو قتل کرنے والے شوٹرز کئی مرتبہ جیل جا چکی ہیں جب کہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں۔ حسنین شاہ کے قتل کے مبینہ ملزم عامر نے گرفتاری خود دی تھی۔ عامر بٹ نے سی آئی اے پولیس کو جیل روڈ پر گرفتاری دی ۔ پولیس نے عامر بٹ کو حراست میں لے کر تحقیقات کاآغاز کیا تھا۔

قبل ازیں صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ قتل میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس نے تینوں افراد کو جائے وقوعہ کے گردونواح میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرنے پر حراست میں لیا جن پر شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل میں حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد پیشہ ور اجرتی قاتل ہیں۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقتول حسنین شاہ کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف قتل کے اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے جائے وقوعہ سے 24 مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تاہم پولیس حسنین شاہ کے قتل میں ملوث دونوں شوٹرز کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسنین شاہ کے قتل میں ملوث شوٹرز کے زیر استعمال جو موٹرسائیکل تھی اس پر LER-330 کی نمبر پلیٹ نصب تھی پولیس کے مطابق نمبر پلیٹ کی جانچ پڑتال کے دوران اسی ایک ہی نمبر پر 4 موٹرسائیکلیں کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقتول حسنین شاہ کے موبائل فون کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv